ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ٹرمپ نے وہائٹ ہاؤس چیف آف سٹاف پرِیبس کو برطرف کر دیا

ٹرمپ نے وہائٹ ہاؤس چیف آف سٹاف پرِیبس کو برطرف کر دیا

Sun, 30 Jul 2017 18:18:39    S.O. News Service

واشنگٹن30جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی صدر ٹرمپ نے رائنس پرِیبس کووہائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف کے عہدے سے ہٹا کر جان کیلی کو یہ عہدہ سونپ دیا ہے۔ جان کیلی اس سے قبل امریکا کے ہوم لینڈ سکیورٹی کے محکمے کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ٹوئٹرپر اپنے پیغامات میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جان کیلی ماضی میں ایک زبردست جرنیل رہے ہیں، جنہوں نے ہوم لینڈ سکیورٹی کے محکمے کو نہایت عمدہ انداز سے چلایا۔ کیلی اپنی نئی ذمہ داریاں پیر کے دن سے سنبھالیں گے۔ برطرف کیے جانے والے پرِیبس نے ٹرمپ انتظامیہ میں وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف کا عہدہ جنوری میں سنبھالا تھا۔
 


Share: